حضرو ،مقتول بنارس بنگئی کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

حضرو ،مقتول بنارس بنگئی کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز)ڈی پی او اٹک سیدخالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ایک ہفتہ ہونے والے بنارس نوجوان کے قاتلوں کو فوری ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے

 جس پر ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر نے ڈی پی او کے حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے ایس ایچ او حضرو حامد عباس کاظمی اور زبیر حیات ایس آئی کو مقتول بنارس کے قاتلوں کو پکڑنے کی ٹیم تشکیل دیدی جس پر ایس ایچ او حضرو حامد عباس کاظمی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اندر قتل کے ملزمان کو دھر لیا، اہل علاقہ اور ڈی پی او ٗ ڈی ایس پی اسلم ڈوگر کا زبردست خراج تحسین۔ بنگئی کا رہائشی مقتول بنارس قصاب کا کام کرتا تھا جو دوستوں محمد ولی افغانی ور اویس صرافہ بازار میں بیٹھک میں رہتے تھے کے پاس گپ شپ کیلئے جاتا تھا9 فروری کو ان کے پاس گیا کافی وقت گزرنے کے بعد واپس نہ آیا تو تشویش لاحق ہونے پر مقتول کا بھائی ڈھونڈتے بیٹھک پر پہنچا تو فرش پر خون پڑا ہوا تھا اور مقتول کی لاش خون میں لت پت بوری پر پڑی ہوئی تھی۔مقتول کے بھائی لیاقت خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قتل کے اصل مجرموں کی تلاش شروع کردی ۔اہل علاقہ کا ایس ایچ اوحامد عباس کاظمی کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ قتل پولیس تھانہ حضرو کیلئے ایک چیلنج سے کم نہ تھا۔ 

 

ڈی پی او اٹک نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قتل کو ٹریس کرنے کے لیے محمد اسلم ڈوگر ڈی ایس پی سرکل حضرو اور حامد عباس کاظمی ایس ایچ او زبیر حیات ایس آئی ہومیو سائیڈ پر خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔پولیس کی دن رات محنت کرکے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔