فتح جنگ، مرکزی انجمن تاجران اور زونل نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز)مرکزی انجمن تاجران فتح جنگ اور زونل نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ایک بڑا اجتماع بن گئی صدر انجمن تاجران شیخ ذوالفقار علی
سرپرست اعلیٰ ملک محمد تاج ،جنرل سیکرٹری پہلوان سلطان محمود ،شاہداقبال خان ،بابر علی،افتخار زیدی اور دیگر عہدیداروں سے تاجروں کے ڈویژنل رہنما ضیاء الدین نے حلف لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز راولپنڈی ڈویژن شیخ ضیاء الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تجارت پیغمبری پیشہ ہے کاروباری حضرات گروپ بندیاں چھوڑ اجتماعی مفاد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں ٹیکسلا میں تاجر تنظیم کے بانی اور سرپرست اعلیٰ ملک عمر حیات نے کہا کہ ملکی معیشت میں تاجروں کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔
دکاندار اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں ایف بی آر کا کوئی مسلئہ ہو یا کسی اور ڈیپارٹمنٹ کا کوئی اورپرابلم میری خدمات ہر دکاندار کیلئے حاضر ہیں۔ اس موقع پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی فتح جنگ ملک عابد داؤد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں دکانیں سیل ہونے سے جو مسلہ درپیش آیا اسکے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کیا آئندہ بھی فتح جنگ کے تاجروں کیلئے حاضر ہوں مجھے تاجروں یا شہریوں کی خدمت کیلئے کسی عہدے یا سیٹ کی ضرورت نہیں یہ کام سچے جذبے سے بھی کیا جا سکتا ہے اس موقع پر سابق کونسلر عابد عزیز خان ایڈووکیٹ ،ملک بشیر حیات ،قاضی شاہد محمود ،حاجی محمد اعظم ،محمد سفیر ملک،ملک رفاقت اعوان اور دیگر بھی موجود تھے ۔