محکمہ تعلیم شجرکاری مہم میں پڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے،عمران قریشی
فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز)پاکستان گرین اینڈ کلین پروگرام کی کامیابی کیلئے محکمہ تعلیم حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر معاشرے کو ماحولیاتی آلودگی سے نجات دلائی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ )اٹک عمران قریشی نے تعلیمی اداروں میں گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ایلمنٹر ی سکول کھرالہ کلا ں میں شجر کاری کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انھوں نے سکول کے لان میں پودا لگا کر باقاعدہ اس مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شمیم اختر ،قدیر اختر قدیر سکول سٹاف اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی انھوں نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پاکستان ایک انقلابی قدم ہے جس سے ملک میں بڑھتی
ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے گا۔ انھوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم اٹک اس مہم ک تحت ملک کو سرسبز بنانے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا نے میں اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے پوری کرے گے ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ اس مہم
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اس وقت ماحولیاتی آلودگی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے حکومت نے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے قوم کے ہر فرد کو اس مہم کا حصہ بنتے ہوئے اپنے حصے کا شجر لگانا ہو گا۔