پاکستان ریلوے گرین اینڈ کلین پروگرام کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے، منور حسین
فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز ) پاکستان ریلو ے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان گرین اینڈ کلین پروگرام کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان ریلوے راولپنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ منور حسین نے فتح جنگ ریلوے سٹیشن پر شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹیشن ماسٹر خرم علی خان کے علاوہ ریلوے کے افسران اور اہل کار بھی موجود تھے انھوں نے ریلوے سٹیشن کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ملکیتی اراضی اور ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت ہزاروں درخت لگا ئے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے اور اس پروگرام کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین اس مہم میں پوری تندہی سے حصہ لے رہے ہیں انھوں نے کہا فتح جنگ سٹیشن ماسٹر خرم علی خان
کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھی فتح جنگ ریلوے سٹیشن اور ریلوے کے عملہ نے انتہائی کامیابی سے اس مہم میں حصہ لیا تھا موجودہ مہم کے دوران بھی ان کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے جس پر یہ مبارک باد کے مستحق ہیں انھوں نے کہا کہ ریلوے کے محنتی افسران اور اہل کار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو پاکستان ریلوے کو منافع بخش بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں