ملک امین اسلم حلقہ عوام کے بنیادی مسائل حل کر رہے ہیں،عامر عتیق، جہانزیب خان

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز)ملک امین اسلم کے قریبی ساتھی جہانزیب خان اور عامر عتیق نے کہا کہ وفاقی وزیر ملک امین اسلم حلقہ عوام کے بنیادی مسائل حل کر رہے ہیں
جن علاقوں کو ن لیگ کے دور میں نظر انداز کر دیا گیا تھا وہاں بھی ملک امین اسلم سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہیں حلقہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے 37سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی منظور ہو چکے ہیں جس کی بدولت حلقہ سے بہت سے موذی امراض ختم ہو جائیگی ،ملک امین اسلم کے آبائی گائوں کو گزشتہ 10سالوں سے مسلسل نظر انداز کیا گیا ۔ملک امین اسلم نے شمس آباد کیلئے 2کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروا لی ہے جس سے سڑکوں کی پختگی کا کام بھی جاری ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ گائوں کے لوگوں کو صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی منظور ہو چکا ہے جس سے یہاں کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر آئیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے لیکن صحافی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی رپوٹنگ کے دوران حقائق عوام تک پہنچائیں ۔
