جنڈ، کھنڈہ میں ایک شخص کو دن دیہاڑ ے قتل کر دیا گیا

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز)تحصیل جنڈ کے تھانہ بسال کی حدود کھنڈہ میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے تھانہ بسال کی حدود میں کھنڈہ گائوں میں ایک شخص کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا،

ذرائع کے مطابق قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، قتل ہونے والے شخص مقامی نہیں بلکہ کرایہ پر رہائش پذیر تھا

۔قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرنے 

 

شروع کر دیئے جبکہ ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا۔