مخیر حضرات مشکل کی اس گھڑی میں غریبو ں کی مدد کیلئےعملی طور پر اقدامات کریں،ایمان طاہر

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) کورونا وائرس نے عالمی طاقتوں کی معیشت کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے روزگار کے مواقع کم ہونے سے دیہاڑی دار مزدور کی مشکلات حد سے بڑھ گئی ۔
ہیں حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی ادارے اور مخیر حضرات مشکل کی اس گھڑی میں غریبو ں کی مدد کے لیے عملی طور پر اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار سابق چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک وسابق ایم این اے محترمہ ایمان طاہر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود حکومت اور محکمہ ہیلتھ کے افسران کورونا وائرس جیسی وباء سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان خود بھی وائرس سے بچاؤ اور علاج کے لیے اُٹھائے گئے تمام اقدامات کابغور جائزہ لے رہے ہیں ۔
تاہم ہر شخص کی انفرادی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرے موجودہ حالات میں غریب،دیہاڑی دار مزدور کی بڑھنے والی مالی مشکلات میں ہر صاحب استطاعت کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے کورونا وائر س جیسی وباء سے نمٹنے کے لیے قوم کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے انشاء اللہ حکومتی اقدامات اور عوام کے تعاون سے اس مشکل وقت سے بھی جلد ہی نجات حاصل کر لیں گے ۔
