ڈپٹی کمشنر اٹک کا پولیس اور بلدیہ اہلکاروں کے ہمراہ تجارتی مراکز کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اٹک کا پولیس اور بلدیہ اہلکاروں کے ہمراہ تجارتی مراکز کا دورہ

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) کورونا وائرس کے سلسلہ میں جاری لاک ڈائون کو کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اپنی پولیس فورس کے حفاظتی دستہ اور بلدیہ اہلکاروں کے ہمراہ اٹک کے گنجان آباد تجارتی مراکز میں آ گئے

اور پولیس و بلدیہ اہلکاروں مدد سے دکانیں بند کرا کر اٹک کے مین بازاروں اور تجارتی مراکز میں پیدل ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بلا وجہ گھومنے والوں کو سختی سے وارننگ دیتے ہوئے اپنے گھروں میں جانے کا کہا پولیس اہلکار ہینڈ لائوڈ سپیکر کی مدد سے بازاروں میں موجود تاجروں کو دکانیں بند کرنے اور شہریوں کو بازار فوری طور پر خالی کر کے گھروں میں جانے کی ہدایت بھی کرتے رہے ڈپٹی کمشنر اٹک اپنی سرکاری گاڑی میں موجود تھے ان کی آمد پر تمام بازار فوری طور پر بند ہونا شروع ہو گیا 

 

اور بازار میں موجود شہری اپنی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور پیدل گھروں کی جانب فوری طور پر روانہ ہو گئے ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم محکمہ داخلہ حکومت پنجاب مومن آغا کی جانب سے 27 مارچ کو جاری کردہ چٹھی کے مطابق مخصوص دکانیں صبح 8 سے رات 8 بجے تک سبزی فروٹ ، کریانہ ، ڈیپارٹمنٹل سٹورز ، سپر مارکیٹس ، دودھ دہی ، چکن ، گوشت ، مچھلی ، بیکری ، زرعی ادویات و بیج ، کھاد ، ایگریکلچر مشینری ورکشاپ کھلی رہیں گی اور یہ حکم 7 اپریل تک نافذ العمل رہے گا ۔