اٹک،ایران سے آئے19  زائرین صحت مند قرار،قرنطینہ سنٹر منتقل

اٹک،ایران سے آئے19  زائرین صحت مند قرار،قرنطینہ سنٹر منتقل

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) ایران سے آنے والے زائرین کو جنہیں ملتان میں نیو واپڈا آفس میں قائم قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا کو ملتان سے اٹک آنے پر ان تمام کی اسکریننگ کا عمل مکمل کر کے انہیں قرنطینہ سنٹر اٹک میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ان کی آمد پر اے ڈی سی آر چوہدری عبدالماجد اور ان کی ریوینو ٹیم سمیت دیگر عملہ موجود تھا ملتان سے آنے والے 19 زائرین جن کی اسکریننگ میں انہیں صحت مند قرار دیا گیا ہے

ان کی دیکھ بھال کیلئے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف ، کلاس فور ، کمپیوٹر آپریٹر موجود تھے اور بس کی بھی اسکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا اور ان تمام زائرین کو ان کیلئے مختص کمروں میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

 

یہ زائرین جھمٹ، ملہو والی ، چھپڑی ، کاملپور سیداں اٹک کینٹ ، حسن ابدال ، کھوڑ ، مہرپورہ شرقی کے رہائشی ہیں۔