جماعت اسلامی نے آزمائش کی ہر گھڑی میں اپنے وسائل اور صلاحیتیں ملک و قوم کی خدمت میں پیش کر دیں،اقبال خان

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) پورا ملک کرونا وائرس کی وبائی لپیٹ میں ہے پرہیز علاج سے بہتر ہے کے مصداق احتیاط کی سخت ضرورت ہے ،
بے احتیاطی شدید صورتحال سے دوچار کر سکتی ہے ، ملک بھر میں انسانیت کی خدمت پر 50 کروڑ سے زائد ، شمالی پنجاب میں 12 کروڑ اور اٹک میں 50 لاکھ سے زائد خرچ کر چکے ہیں ، مزید عوام اور مخیر حضرات کے تعاون سے جاعت اسلامی ، الخدمت فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب اقبال خان نے اٹک میں کرونا آگاہی مرکز دفتر جماعت اسلامی نزد دارالسلام کالونی میں امیر ضلع سردار امجد علی خان اور ضلعی صدر الخدمت فاءونڈیشن ندیم انجم عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ بلال احمد ، قاری حماد حسین ، میاں محمد جنید اور خالد محمود ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین ڈاکٹر لیاقت منیر ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عبدالوحید ، چیئرمین فوٹو گرافر ایسوسی ایشن حاجی سلیم خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن سعید آفریدی ، ضلعی نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس اٹک جبار احمد تبسم ، سینئر صحافی شبیر احمد ، ایاز خان ، خرم شہزاد بٹ اور دیگر موجود تھے اقبال خان نے کہا کہ جماعت اسلامی محب وطن دینی سیاسی جماعت ہے اس نے ہمیشہ ہر موقع پر قوم کی خدمت کیلئے کوئی کمی نہیں چھوڑی آزمائش کی ہر گھڑی میں اپنے وسائل اور صلاحیتیں ملک و قوم کی خدمت میں پیش کر دیں جماعت اسلامی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے تمام ارکارن و کارکنان انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں کرونا وائرس کی آمد سے پہلے جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مہم چلا رہی تھی اسے ترک کر کے کرونا وائرس آگاہی اور رجوع الی اللہ مہم میں تبدیل کر دیا اس طرح بلا تخصیص مذہب و مسلک تمام مستحق لوگوں تک امداد پہنچانے کا ہمارا طریقہ باوقار اور منظم ہے بعض مقامات پر متاثرہ انسانوں کے علاوہ الخدمت فاءونڈیشن کے کارکنان جانوروں کیلئے بھی خوراک کا انتظام کر رہے ہیں اب تک اٹک میں 3 ہزار گھرانوں تک امدادی پیکیج پہنچائے جا چکے ہیں ہم کووڈ 19 کے خلاف لڑنے والے صف اول کے سپاہیوں یعنی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیساتھ ساتھ صحافیوں اور پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ٹائیگرز فورس کی آڑ میں قادیانیوں کو نوازنے کی کاوشوں کو مسترد کرتے ہیں قادیانیوں سے کہتے ہیں کہ پہلے وہ اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم کرنے کے بعد آپ کسی سرگرمی میں حصہ لے سکتے ہیں حکومتی اقدامات اس بڑی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے بالکل نامناسب ہے حکومتی اقدامات حکومتی بوکھلاہٹ کا پتہ دے رہے ہیں حکومت نے لاک ڈاؤن کے 20 روز تک لوگوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا تھا احساس
پروگرام کا طریقہ کار بھی انتہائی نا مناسب ہے جس کی وجہ سے ایک قیمتی جان کا ضیاع بھی ہو چکا ہے امداد کے حصول کیلئے ہجوم کا بن جانا حکومت کی نا اہلی کو ثابت کر رہا ہے اور کرونا وائرس اس موذی وبا کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے لاک ڈاؤن کے ایشو پر حکومت اور دیگر مقتدرہ قوتوں کے اختلافات کھل کر سامنے آنے سے بھی عوامی پریشانی میں اضافہ کا سبب بنے ہیں ۔
