سید یاور بخاری نے5000 ماسک ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیئے

سید یاور بخاری نے5000 ماسک ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیئے

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، ڈی پی او اور سی ای او ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل اعوان کے دفاتر میں ملاقات کر کے 5 ہزار ماسک دیئے 

جس میں سے دو دو ہزار ڈی سی اور ڈی پی او جبکہ ایک ہزار سی ای او ہیلتھ آفیسر کو دیئے انہوں نے ڈی سی سے ملاقات جس میں چیف آفیسر بلدیہ عمران سندھو بھی موجود تھے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کرونا وائرس کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کوخراج تحسین پیش کیا ڈی پی او اٹک سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کرونا وبا ء جیسی عالمی آفت کے دوران اٹک پولیس فرنٹ لائن فورس کے طور پر نہ صرف کرونا وائرس سے لڑ رہی ہے بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے بھی ہمہ وقت موجود ہے ۔

 

انہوں نے پنجاب پولیس بالخصوص اٹک پولیس کے کرونا کے خلاف جد وجہد میں عوامی خدمت اور حفاظت کا فریضہ بھر پور محنت سے انجام دینے پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا بعدازاں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان سے ملاقات جس میں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک ڈاکٹر خالد محمود خان بھی موجود تھے کہا کہ کرونا وبا ء جیسی عالمی آفت کے دوران میڈیکل عملہ خاص طور پر کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنی ڈیوٹی پوری محنت سے انجام دینے پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا مشکل حالات میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں ۔