Thu
16
Apr
2026

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 648 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30174 ہو گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 234 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 192 اور سندھ میں 189 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 5 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 807 کیسز اور 10 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس میں سے سندھ میں 9 ہلاکتیں اور 709 کیسز، اسلام آباد میں ایک ہلاکت اور 32 کیسز جب کہ بلوچستان میں 59 اور آزاد کشمیر میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جبکہ اس وقت تک 8023افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
