Fri
24
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں کورونا سے متاثرہ 13 مریضوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد95 ہو گئی جس میں سے42 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ نئے مثبت آنے والے کیسز میں سے 5مریضوں کا تعلق حسن ابدال،7 کا تحصیل اٹک سے ہے۔
انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں ابھی تک 3 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس وقت19 افراد زیر علاج اور31 قرنطینہ میں ہیں۔ ضلع میں 5119افراد کی سکریننگ
کی گئی جن میں سے1548 کا رزلٹ منفی آیا جبکہ211 کے رزلٹ کا انتظار ہے۔
