وسطی باغ کی ترقی ن لیگ اور مشتاق منہاس کی مرہون منت ہے، عوام علاقہ

ملوٹ(نمائندہ کشمیر ٹوڈے) حلقہ وسطی باغ میں تعمیر و ترقی مسلم لیگ (ن) اور وزیر حکومت راجہ مشتاق منہاس کے مرہون منت ہے۔ مُسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی آزادکشمیر کے درمیان الیکشن میںہونے والے اتحاد میں جماعت کے چند ایک ذمہ دار لوگ غیر ضروری اور حقائق کے منافی خبریں لگا کر اتحاد کر نقصان پہنچا رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر کو ایسے عناصر کے خلاف نوٹس لینا چاہے۔ وزیر حکومت مشتاق منہاس نے ہی ہماری تھب ملوٹ سڑک پر 34کروڑ روپے کی خطیر رقم منظورکروا کر 40ہزار آبادی پر احسان عظیم کیا اور انتخابی وعدے کی پاسداری کی جس پر عوام علاقہ پنیالی ، تھب، غنی آباد ، بھٹی ، پس جھولا، کُری، ملوٹ اور مندری چناٹ کے عوام مشتاق منہاس کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔