نیلم:میرپور پل پر پولیس کی ناکہ لگا کر ٹرانسپورٹرز سے لوٹ مار

مظفرآباد(بیورورپورٹ)میر پورہ ضلع نیلم کے عوامی پل پر پولیس نے گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا۔پل سے ہر روز تقریباً سو گاڑی کا آنا جانا ہوتا ہے۔اس پُل سے تقریباً چھ گائوں ملحقہ ہیں،یہاں پل سے جانے والی ہر گاڑی سے پولیس کے اہلکار 1000ہزار روپے وصول کرتے ہیں۔عوام علاقہ نے ڈی سی نیلم،ایس پی نیلم،اے سی نیلم اور چیف سیکرٹری آزاد حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے کرپٹ وار بدیانت پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ان پولیس اہلکاروں سے عوام بہت تنگ آچکے ہیں۔اگر کوئی حل نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔اگر کوئی نقصان ہوتا تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔عوام علاقہ علاقہ  اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔