یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرپیپلز پارٹی کا جلسہ کامیاب بنانا کشمیریوں کی ذمہ داری ہے، چودھری لطیف اکبر

لاہور(بیورورپوٹر)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیپلزپارٹی کا جلسہ کامیاب بنانا کشمیریوں کی ذمہ داری ہے، کیونکہ یہ کشمیریوں کا دن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی، آج موچی گیٹ کے مقام پر پیپلزپارٹی کے قائدین کشمیریوں کے ساتھ عملی یکجہتی کا اظہار کرینگے، آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان سے آنیوالے پیپلز پارٹی کے کارکنان بھاٹی گیٹ پر جمع ہو کر جلوس کہ شکل میں پنڈال پہنچیں گے، آج لاہور موچی گیٹ کا جلسہ بھارت کو بتائے گا کہ کشمیری اکیلے نہیں پوری پاکستانی قوم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور خیابان سیداں میں مقیم حلقہ کھاوڑہ سے تعلق رکھنے پیپلز پارٹی کے رہنماوں محمد فرید اعوان ،امیر اللہ اعوان، جہانگیر اعوان، ملک عثمان اعوان، فرقان اعوان، فیصل اعوان، امجد اعوان ودیگر کی طرف سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میٹنگ سے ممبرانِ کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان، میر محمد یونس، سابق وزراء سردار جاوید ایوب، میاں عبدالوحید، پیپلز پارٹی کھاوڑہ کے رہنما ملک حنیف اعوان ودیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ یوم یکجہت
