مقبول بٹ شہید کی برسی،آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں تقریبان ریلیاں

اسلام آباد،سری نگر، مظفرآباد،بھمبر، ڈڈیال، کوٹلی، باغ، ہجیرہ، تتہ پانی، نیلم،کھوئی رٹہ (نمائندگان کشمیر ) مقبول شہید کی برسی ریاست آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر کے کشمیریوں نے نہایت عقیدت و احترام سے منائی ،ریاست کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔مقبول بٹ شہید تحریک اّزادی کشمیر کے سرخیل ہیں انہوں کی لازوال جدوجہد نے کشمیریوں کو شناخت ، عزت وقار اور ازادی کی سمت متعین کر کے دی ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ، چوہدری ظفراقبال دھمیال، انجینئر طارق محمود، جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب افتخار احمد عظیمی، جماعت اسلامی کے راہنما چوہدری محمد علی اختر، صدر یونائٹیڈ ویلفیئر فائونڈیشن چوہدری عبدالرشید، ضلعی امیر جموں و کشمیر موومنٹ ابو عمار شعیب، سٹوڈنٹ رہنما KSFM رومان رضا، شفاعت کیانی، حزب المجاہدین کے راہنما ذیشان مجاہد، تحریک انصاف کے راہنما راجہ افتاب عظیم، مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر محمد اقبال انقلابی،ملک شوکت اعوان، سلیم ساگر سمیت دیگر نے بھی کیا۔ ڈڈیال سے ہارون محمود کے مطابق مقبول بٹ شہید کی 34ویں برسی کے موقع پر باقی شہرو ں کی طرح تحصیل ڈڈیال میں بھی جوش و جذبہ کیساتھ احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کوٹلی سے سٹی رپورٹر کے مطابق مقبول بٹ کی برسی، محاذ رائے شماری نے ایوان صحافت کوٹلی میں لنگر تقسیم کیا۔ اس موقع پر موجود پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر محاذ رائے شماری کے رہنما چوہدری محمود احمد نے کہا کہ مقبول بٹ کا ''ازاد اور خود مختار کشمیر'' کا نظریہ ہمارا سرمایہ ہے۔ کوٹلی میں سب سے بڑی ریلی جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن، اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی تھی جس کی قیادت سردار نیاز خان ،اصف مسعود ،سردار وقاص خالق ، الیاس رولوی ، راجہ سواد ، حبیب چوہدری ، چوہدری احمد کشمیری ، چوہدری فصیح کشمیری ، عدیل کشمیری ودیگر نے شرکت کی۔باغ سے نمائندہ کشمیر ٹائمز کے مطابق پریس کلب باغ کے زیر اہتمام شہید مقبول بٹ کے یوم شہادت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ کا جسد خاکی ورثاء کے حوالے کیاجائے، راجہ عبد الحفیظ ، صدر یونین آف جرنلسٹس طاہر احمد عباسی ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار باغ راجہ حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ، صدر ایپکا ضلع باغ سردار سعید ، مرکزی صدر JKCUJراجہ اشرف ، سابق صدر پریس کلب پرویز الحسن طاہر ،سید زاہد گیلانی ، چیئر مین ایپکا قیصر عباس بانڈے ، ممبر گورننگ باڈی پریس فائونڈیشن سردار شوکت تیمور ، سردار عتیق سدوزئی ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب عرفان عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ہجیرہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق 11فروری شہد کشمیر مقبول بٹ کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔اس سلسلہ میں ہجیرہ میں تمام قوم پرست جماعتوں نے ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا۔ جلسہ سے خطاب کے دوران مقررین،واجد علی واجد ایڈووکیٹ ،رئیس انقلابی ایڈووکیٹ،سردار اعجاز ایڈووکیٹ ،سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ،ملک خلیل قیصر ایڈووکیٹ ،سکندر علی قمر ایڈووکیٹ ،کمانڈر زاہد، سردار انصار ،بشیر مغل،اسد نواز ،نوید شوکت، عدنان، فرہاد شکیل، حمزہ کیانی، رمضان مصطفی، صائم اشتیاق ،سردار ارشد،سردار افراز و دیگر نے شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔ مظفرآباد سے بیورورپورٹ کے مطابق11فروری یوم شہادت مقبول بٹ کی برسی کو ریاست کے تینوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیریوں نے تجدید عہد کے طور پر منائی۔ مظفرآباد میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور این ایس ایف کے زیر اہتمام مزار گل نواز بٹ پر جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جلسہ سے مہمان خصوصی طاہر شیخ ،راجہ امین ،ذوالفقار انقلابی ،ذوالفقار بیگ ،باسط برمی، نصر اسلام ،اسامہ بٹ ودیگر نے خطاب کیا۔ تتہ پانی سے نمائندہ کشمیر ٹائمز کے مطابق شہید کشمیر محمد مقبول بٹ شہید کی تتہ پانی میں بھی34ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام اور جوش وخروش سے منائی گئی، اس سلسلہ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ تتہ پانی کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی، ریلی سے ایاز کریم ، صدر لبریشن فرنٹ تتہ پانی سردار مشتاق احمد خان، سردار غلام اویس،محمد رفیق بھٹی، سردار ظہیر احمد خان، مصدق رسول ملک، محمد ابرار ملک، سردار نوید نذیر،مصدق رسول ملک ، سید منتظر حسین شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔ نیلم سے بیورو رپورٹ کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے عظیم ہیرو تحریک خود مختار کشمیر کے بانی مقبول بٹ شہید کی 34 واں برسی کے سلسلہ میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی گروپ ، اور جموں و کشمیرمحاذ ستقلال کے زیراہتمام الگ الگ پروگرامات نیلم ویلی کا ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام کشمیر بنیگا خود مختار ، خود مختاری جان سے پیاری کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے زیر اہتمام تقریب سے صداقت کشمیری ، اسلم مغل ، کامران کشمیری ، سنئیر صحافی حیات اعوان ، اصغر ایوب ، سلیم وانی ، آفتاب تبسم ،سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
