Sun
19
Apr
2026
مظفرآباد ( نمائندہ خصوصی) یوسی گریس جندر سیری کے مقام خوفناک آتشزدگی تین منزلہ مکان جل کر خاکستر لاکھوں مالیت کا نقصان، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کیل کے نواحی گائوں جندری سیری میں محمد یونس منہاس کے تین منزلہ مکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکی وجہ سے تین منزلہ مکان جل کر خاکستر ہوگیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ پر قابو نہ پا سکے، چوکی پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور متاثرہ خاندان کے لیے امدادی کارروائی جاری کیں، عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو فوری امداد فراہم کی جائے تاکہ غریب شخص اپنے بچوں کو سرچھپانے کے لیے جگہ مہیا کر سکے۔
