پاکستان کی خوشحالی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، ڈاکٹر اکرم
میرپور (بیورو رپورٹ) سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیری اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر ی اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے پاکستانی کی بقا وسلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان ہماری منزل ہے،پاکستان کی مضبوطی اور خوشخالی کے خاطر کشمیر ی ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایکٹ 74 اور کشمیر کونسل جیسے متنازعہ امور کو حل کر کے پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جائے کشمیر کونسل کو ختم کرکے آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنانا تاریخی اور احسن اقدام ہے کشمیر کونسل کو ختم کر کے تمام اختیارات آزادکشمیر حکومت کو سپرد کیے جانے چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک دل یک جان ہیں کشمیریوں کے دل پاکستان کیساتھ ڈھرکتے ہیں خوشحالی اور مضبوط پاکستان کے لیے کشمیریوں نے جو قربانی دی ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے آئے رو ز معصوم کشمیریوں شہید کیا جا رہا ہے بھارت فوج جنت نظیر وادی کو جہنم بنا دیا ہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ہم سب کو کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
