چھپڑیاں میٹر ریڈر علاقے کا بادشاہ بن گیا،بجلی صارفین سے رابطہ توہین سمجھنے لگا

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ برقیات کی من مانیاں صارفین بلوں کے حصول کے لیے خوار محکمہ کے اعلی افسران نوٹس لیں عبدالباسط نامی میٹر ریڈر گھر بیٹھ کر بل بنانا لگا اور لوگوں کو بغیر میٹر دیکھے یونٹس سے زیادہ بل دینے لگا اور نہ بل بروقت پہنچتے ہیں جس سے صارفین پریشان ہیں عبدالباسط نامی بل میٹر ریڈر بازار میں کسی دکان دار کے حوالے کر کے چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے بل بروقت جمع نہیں ہو پاتے جس کی وجہ سے لوگوں کے بلوں میں بقایاجات میں اضافہ ہو جاتا ہے اور بعد میں غریب عوام پر جرمانہ عائد ہوتا ہے خصوصا چھپڑیاں کی عوام کا محکمہ برقیات کے ایس ڈی او ایکسین سے برپھرور مطالبہ ہے کہ میٹر ریڈر عبدالباسط کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اور اس کی جگہ چھپڑیاں میں ایک اچھی شہرت والا اہلکار تعینات کیے جائے جس پر لوگوں کا اعتماد ہو عبدالباسط نامی اہلکار ٹیلی فون اٹھانا بھی گوارہ نہیں کرتا اور اس کانمبر اکثر بند ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ چھپڑیاں ڈھک ڈھوک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا