Sun
19
Apr
2026
چڑالہ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) امیر جماعت اسلامی تحصیل دھیرکوٹ عبیدالرحمن عباسی روزنامہ کشمیر ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے غربی باغ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے غربی باغ میں سڑکیں تباہ ہسپتالوں میں ادویات تک نہیں ملتی عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اللہ کی زمین اسلامی نظام کو نافذ کرنے کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے اس کے لیے ہتھیار قرآن نماز اللہ کی یاد خدمت خلق محبت سے ہر در پر دستک دیں اور اللہ کا پیغام پہنچائیں مستقبل آپکا ہے غربی باغ میں ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کو دور اور عوام کے مسائل حل کرے گی ۔
