دو ماہ قبل غازی بروتھہ میں گاڑی سمیت ڈوبنے والے پولیس چوکی انچارج ازرم خان کی نعش مل گئی

اٹک۔۔پولیس چوکی برہان کے انچارج ازرم خان کی نعش غازی بروتھہ نہر سے مل گئی ، تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی پولیس افیسر ازرم خان دو ماہ قبل رات کے وقت گھر جاتے ہوئے ان کی گاڑی نہر میں گرگئی تھی۔گاڑی کےساتھ ساتھ ان کی تلاش کا سلسلہ کئی ہفتوں تک جاری رہاجس کے بعد تلاش روک دی گئی۔جن کی لاش غازی بروتھہ نہر سے نعش مل گئی ہےمرحوم ازرم خان کی میت ان کے آبائی گاوں پہنچادی گئی اورجہاں ان کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور محکمہ پولیس کے افسران نے شرکت کی ، انہیں آبائی قبرستان میں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔