Mon
11
May
2026

اٹک: ملک ریاض الدین اعوان چیئرمین یوسی ملہوالی نے بھارتی جارحیت پر پاک افواج کے منہ توڑ جواب پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت کے مذموم عزائم کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بزدل بھارت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتاپاکستان کا بچہ بچہ مملکت پاکستان کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر دشمن کے گھمنڈ کو خاک میں ملادیااور افواج پاکستان کی بے مثل پیشہ ورانہ صلاحیت ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع سے مقدس کوئی چیز نہیں ہے اور ہماری فوج یہ مقدس فریضہ سرانجام دینے کیلئے ہروقت تیار ہے۔
