فتح جنگ شہر میں ٹریفک اشارے نصب کئے جائیں :عوامی حلقے 

فتح جنگ :فتح جنگ شہر میں ٹریفک اشارے نصب کئے جائیں عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق فتح جنگ شہر میں ٹریفک اشارے نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دبائو کے پیش نظر ٹریفک اشاروں کی تنصیب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے یاد رہے کہ فتح جنگ ایک بین الصوبائی شاہراہ پر واقع شہر ہے جہاں سے کراچی پشاور سرگودھا کوہاٹ میانوالی ملتان و دیگر شہروں کی ٹریفک گزرتی ہے پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ مال بردار ٹریلر اور ٹرکوں کی بڑی تعداد روزانہ یہاں سے گزرتی ہے ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں ٹریفک کنٹرول کرنا ٹریفک عملہ کے بس کا روگ نہیں ہے جس وجہ سے کئی شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی ایک زندگی بھر کے لئے معذور ہو چکے ہیں شہریوںنے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فتح جنگ میں ٹریفک اشارے نصب کئے جائیں تا کہ مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔