Sun
17
May
2026

اٹک :اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان نے ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی کی ہدایت پر غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کی اس سلسلہ میں انہوں نے اٹک کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایجنسیوں کا معائنہ کیا قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف ایک لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اس موقع پر اے سی اٹک نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایجنسیوں کے خلاف کاروائی مکمل اہداف کے حصول تک جاری رہے گی۔
