حذیفہ کے قاتل کی گرفتاری فتح جنگ پولیس کی اعلیٰ کارکردگی :تاجر برادری

فتح جنگ :حذیفہ قتل کیس میں ملوث درندے قاری عبدالحی کی گرفتاری فتح جنگ پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایس ایچ او عابد منیر کی نگرانی میں سپیشل ٹیم کے سربراہ سب انسپکٹر لہراسب خان نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم تک پہنچے اور گرفتار کر کے اس کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا اس پر فتح جنگ کی تاجر برادری ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران فتح جنگ کے مرکزی حاجی ملک محمد تاج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک محمد تاج نے کہا کہ معصوم حذیفہ سے زیادتی اور قتل پر پورا شہر سراپا احتجاج تھا اور شہر کا ہر فرد مغموم و دکھی تھا پولیس ٹیم کے سربراہ چوہدری لہراسب خان نے اپنے فرائض انتہائی دیانتداری محنت اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے درندہ صفت ملزم کے خلاف شواہد اکٹھے کر نے کے بعد فوری طور پر گرفتار کر کے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں نہ صرف فتح جنگ کی تاجر برادری بلکہ فتح جنگ کا ہر شہری اس فرض شناسی پر ایس ایچ او عابد منیر اور لہراسب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہے ایسے پولیس افسران پولیس فورس کے ماتھے کا جھومر ہے جو مظلوموں کو جلد انصاف فراہم کرنے اور ان کی داد رسی کیلئے تمام تر دبائو کا بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے سرانجام دیتے ہیں
