راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر پولیس تھانہ جنڈ کے قریب مسافر خانہ کی ابتر صورتحال

جنڈ(صدیق فخر سے)راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر پولیس تھانہ جنڈ کے قریب سٹاپ پر قائم مسافر خانہ کی حالت زار ابتر، حکومتی توجہ کی منتظر، مسافر درختوں کے نیچے کھڑے ہونے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ میں کوہاٹ راولپنڈی روڈ پر پولیس تھانہ جنڈ کے قریب بنایا جانے والا مسافر خانہ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا، مسافر درختوں کے نیچے گاڑی کے اتنظار کیلئے کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے حکومت ٹول پلازوں پر ٹیکس لینے کے باوجود عوام کو سفری سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے، مسافر خانہ صحیح نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو بطور خاص مسائل کا سامنا ہے، عوام نے متعلقہ ذمہ داریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر خانہ کو درست کیا جائے اور یہاں پر مختلف اشتہار لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔