پنجاب میں بننے والی چھ یونیورسٹیوں میں سے ایک اٹک میں قائم کرنیکا مطالبہ

حسن ابدال : پنجاب میں بننے والی چھ یونیورسٹیوں میں سے ایک یونیورسٹی اٹک میں قائم ہونی چاہیے ، مشیر ماحولیات وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والے تعلق کا اٹک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالا ت اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف تحصیل حسن ابدال ملک ارسلان خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر ملک صاحب مشیر ماحولیات ہیں تو اس میں انکا کوئی کمال نہیں ۔ حکومت بنانے میں ایم این ایز کے ووٹ نے اہم کردار ادا کیا،ازاں بعد انہیں بھی ایڈجیسٹ کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریبات میں فوٹو سیشن کرانے سے عوم کوحقیقی ریلیف نہیں ملے گا جب تک ملک میں تعلیم کے ذریعے عوام میں شعور پیدا نہیں کیا جائے گا تبدیلی کے اثرات عوام تک نہیں پہنچیں گیء انہوں نے کہا کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔اللہ نے آج آپ کو ایک موقع فراہم کیا ہوا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور ایک یونیورسٹی حلقہ NA- 55 کے عوم کو تحفہ دینے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
