Wed
20
May
2026

جنڈ(نمائندہ اٹک نیوز) چھب کے گریڈاسٹیشن کو اپ گریڈیشن کے بہانے عوام کو خوب ذلیل و خوار کیا جارہا ہے۔عیدالفطر کے فوراً بعد سے لیکر اب تک روزانہ دن کے اوقات میں آٹھ سے دس گھنٹے لگاتار بجلی بند کرکے عوام کو گرمی میں خوب تڑپایا جارہا ہے۔رات کے اوقات میں ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ اپ گریڈیشن کی تکمیل کی آخری تاریخ پہلے 25 جون پھر 30 جون تک بتایا گیا لیکن فورس لوڈ شیڈنگ تاحال جاری ہے۔کام کی سست روی سے عوام خصوصاً مریضوں اور بچوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے حکام بالا فی الفور نوٹس لیں۔
