Sun
19
Apr
2026

فلم ’سپر اسٹار‘ کا نیا گانا ’ان دنوں‘ ریلیز کیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم نے شاندار گائیگی سے تمام مداحوں کے دل جیت لیے۔گانے کا میوزک سعد سلطان اور اذان سمیع نے تیار کیا جب کہ شکیل سہیل نے اسے کو تحریر کیا ہے۔ اس رومانوی گانے میں بلال اشرف اور ماہرہ خان بہترین آن اسکرین کپل نظر آرہے ہیں ۔ گانے کی ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان بے حد حسین لگ رہی ہیں جب کہ بلال اشرف کے ساتھ ان کا زبردست تال میل نظر آرہاہے۔ جنہیں تمام مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
