چیف ایگزیکٹو کینٹ بورڈ کامرہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

کا مرہ کینٹ :چیف ایگزیکٹو کینٹ بورڈ کامرہ سید رضاعلی شاہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،کینٹونمنٹ بورڈ کامرہ کی کھلی کچہری میں کینٹ کی جانب سے اکثر مسائل پر مجبوریوں کا رونا رویا گیا،تفصیلات کیمطابق کینٹو نمنٹ بورڈ کامرہ کے سی ای او سید رضاعلی شاہ کی جانب سے کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں مقامی اور ملحقہ آبادیوں کے آفراد نے شرکت کی ،ایکشن کمیٹی کامرہ کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے ،کینٹ بورڈ کی حدود سے متعلقہ تنازعہ پر کا فی بحث مبا حثہ ہوا ،اس ضمن میں ریکارڈ کی فراہمی میں تاخیری حربوں کے استعمال پر کنونئیر شیخ بابر نواز دیگر اراکین نے سخت اعتراض کیا،سی ای او نے لیگل رائے کی آمد میں تاخیر کو وجہ بتایا اور چند دن تک جواب مل جانے کا وعدہ کیا ،اور قطبہ گائوں کے قبر ستان تک رسائی سے لیکر انٹری پاس اور صفائی ستھرائی کے معاملات سے متعلق شکایات پر عملہ کو ضروری ہدایت جاری کی گئی ،کئی معاملات میں پی اے ایف بیس اور پی اے سی کیطرف سے سکیورٹی وجوہات کا ذکر کیاگیا اور کینٹ کی بے بسی ظاہر کی گئی جس پر ایکشن کمیٹی کے اراکین نے آئندہ کے لیے پی اے سی سے بات چیت کر نے کا فیصلہ کیا اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ فرخ سیر، سید ریاض حسین شاہ ،صابر لالا،نمبردار امجد بیگ،نمبر محمد شفیق،نمبردار چوہدری جاوید،نمبردار مسلم ،ذاکر بیگ،ربنواز،سید شجاعت علی شاہ،شیخ صلاح الدین ،محمد عمران ،چوہدری منظور،طارق محمودودیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔