سٹیلائٹ ٹاؤن فتح جنگ ، ہاؤسنگ کے شعبہ میں ایک شاندار اضافہ 

سٹیلائٹ ٹاؤن فتح جنگ کے چیف ایگزیکٹو سردار ظہور اقبال سوسائٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

سردار ظہور اقبال نے ہزاروں کی آبادی کو راستہ کیلئے زمین عطیہ کر کے دیرینہ مسئلہ حل بھی کر دیا

فتح جنگ : اللہ کے بندوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ،فلاح انسانیت اور خدمت خلق عظیم نیکی کے کام ہیں کروڑوں روپے مالیتی زمین کا راستے کیلئے دے کر سردار ظہور اقبال نے ہزاروں کی آبادی کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ان خیالات کا اظہار پیر سید قاسم شاہ سیالوی ہمدانی نے سٹیلائٹ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی فتح جنگ کے نئے مالکان کی جانب سے محلہ غربی ،گرلز کالج ،دربار پیر احمد شاہ کو مین روڈ سے ملانے والی سڑک کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے سردار افتخار احمد مٹھو خان ،سردار ظہور اقبال اور سابق کونسلر ملک بشیر احمد نے بھی خطاب کیا۔

 

 تقریب میںسابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان ، سابق ایم پی اے آصف علی ملک ایڈووکیٹ ،سابق چیئرمین سردار جاوید اقبال،سابق کونسلروں حاجی اعظم ،ملک سفیر ،علامہ عامر عباس قریشی،صاحبزادہ امیر احمد بسالوی سمیت پراپرٹی سے وابستہ افرادتاجروں ،عمائدین محلہ غربی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،پیرسید قاسم شاہ نے کہا کہ سردار ظہور اقبال نے انسانی ہمدردی کے ناتے کروڑو ں روپے مالیت کی جگہ راستے کیلئے وقف کر کے اہل علاقہ کے دل جیت لئے ہیں اللہ ان کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے اور ان کو کامیابی دے راستہ ملنے سے اس علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔

 

سردا ر ظہور اقبال خان نے کہاکہ ہم نے یہ سٹیلائٹ ٹاؤن پراجیکٹ فتح جنگ میں ہاوئسنگ کے شعبہ میں ایک شاندار اضافہ ہے جو آبادی کے ساتھ ملحقہ ہے ہم نے اس آبادی کے ہزاروں مکینوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس علاقے کو مین روڈ تک رسائی دینے کیلئے وسیع سڑک دی ہے جس سے گرلز کالج،دربار پیر احمد شاہ اور محلہ غربی کے ہزاروں مکین مستفید ہونگے ایم پی اے سردار افتخار احمد مٹھو خان نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ اس آبادی اور گرلز کالج کو مین روڈ تک ملانے کیلئے پختہ سڑک تعمیر کروں تاہم یہ کریڈٹ اور سعادت سردار ظہور اقبال خان کے حصے میں آئی ہے جس میں ہمارا بھر پور تعاو ن شامل ہے تقریب کے اختتا م پر پیر سید قاسم شاہ ہمدانی نے اجتماعی دعا کرائی ۔