جامعہ حقانیہ اٹک میں عظیم الشان 34ویں سالانہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس 

علماء کرام جامعہ حقانیہ اٹک میں عظیم الشان 34ویںسالانہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

نماز مصطفی کریم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے،کسی حال میں نہ چھوڑی جائے ،پیر سعادت علی شاہ 

میلادمصطفی منانے کے ساتھ پیغام مصطفی اپنا کررب کو راضی کیا جائے،علامہ رفاقت حقانی

اٹک(صدیق فخر سے) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مرکز اہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان ،فقید المثال 34ویں’’ سالانہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس ‘‘ مرکز ی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ المعروف حقانیہ مسجد و مدرسہ اعوان آبادصدر بازار اٹک کینٹ میں بفیضان نظر خواجہ پیر حافظ عبدالحق آستانہ عالیہ بحرالحق شریف (دریا شریف)،زیر سرپرستی الحاج اعظم خان چشتی اورزیرصدارت علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذاشان و شوکت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی۔

 

نظامت کے فرائض انجینئر محمد طیب میلادی،قاری محمد یاسر اعوان، حافظ نوید احمد چشتی نے سرانجام دیے، تلاوت ونعت الحاج قاری ضیاء الدین مدنی ،قاری محمدشعبان اعوان حقانی ،حافظ شکیل اخترنے پیش کی،کانفرنس میں ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، صاحبزادہ احتشام الحق حیدر، مفتی غلام مصطفی نقشبندی،مولانا راشد جاوید قادری،مولاناعبدالرزاق آف گولڑہ سمیت جید علماء کرام نے خطاب کیا۔

 

جبکہ خصوصی خطاب کرتے ہوئے آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید سعادت علی شاہ نے کہاکہنماز مصطفی کریم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے،کسی حال میں نہ چھوڑی جائے، سرکار مدینہ کی آمد سے ظلمت کے بادل چھٹ گئے او ر ہر طرف انقلاب آگیا، اس پپرفتن دور میں مدارس و علماء سے محبت اور مضبوط تعلق رکھنے میں ہی بقاء ہے، اپنی لو مدینے سے لگائی رکھنی چاہئے ،سرکار اپنے امتیوں کی شفاعت فرمائیں گے۔

 

بانی و مہتمم جامعہ ھذا علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی خطبہ صدارت میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ میلاد مصطفی منانے کے ساتھ پیغام مصطفی اپنا کر رب کو راضی کیا جائے،کانفرنس میںالحاج محمد الیاس،خان غلام خان بنگش،حاجی باز جنگ سقہ آباد،ڈاکٹر عرفان احمد قادری،محمد فیصل نقشبندی، ساجد قادری،مخدوم ظفر حسین شاہ اچھ شریف،واجد حسین بخاری اکھوڑی شریف، حاجی صبغۃاللہ بابر،حاجی محمد فیاض، مولانا محمد شفیق قادری،ندیم رضا خان،ڈاکٹر سید غلام،علامہ ظفر اقبال حقانی، علامہ نیاز حسین اعوان،مفتی ناصر اقبال مدنی العطاری،ملک محمد شفیق گولڑہ،ڈاکٹر شاہد یوسف،ڈاکٹر لیاقت منیر قادری،حاجی ملک شیرافضل خان، شہزاد احمد چشتی، حاجی احمد سعید،مولانا حافظ عبدالاکبر،ملک محمد اسفند پٹواری، ملک حافظ عاقب جاوید،محمد جلیل قادری،ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی،حافظ نصرت علی خان،محمد ارسلان بدر، مولانا حافظ ذوالفقار،حکیم خالد محمود،افتخار احمدکے علاوہ علماء کرام، مختلف دینی جماعتوں کے قائدین، مشائخ عظام، اسکالر،دانشور، وکلاء،صحافی، ڈاکٹرز ،معززین علاقہ اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عشاقان مصطفی نے قافلہ در قافلہ بھر پور شرکت کی، جس سے مسجد کا ہال، مدرسہ ،بیسمنٹ سمیت تینوں منزلیں،فرنٹ گرائونڈ عوام اہلسنت سے بھر گئیںاور ہوائیں درودوسلام کی صدائوں سے معطر ہوگئی، آخر میں ملک وملت کی سلامتی،خوشحالی وترقی اور افواج پاکستان و عوام پاکستان کے لیے خصوصی دعاکی گئی او رشرکاء کی تواضع وسیع لنگر سے کی گئی۔