Thu
11
Jun
2026

حضرو:گوندل سٹاپ کے قریب کار کی درخت کو ٹکر ، حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری کے سبب کار بے قابو ہو کر گوندل سٹاپ کے قریب لگے
درخت سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں 32 سالہ فرحان خان اور 18 سالہ معیض سکنائے غورغشتی شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔
