فتح جنگ، سردی میں اضافہ،مختلف علاقوں میں گیس بندش کم پریشر کا مسئلہ

فتح جنگ، سردی میں اضافہ،مختلف علاقوں میں گیس بندش کم پریشر کا مسئلہ

 احتجاج کے بعد کچھ دن تک سوئی گیس پریشر اور بندش عارضی طو ر پر ختم کر دی گئی لیکن اب پھر یہ سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے متاثرہ علاقوں کی خواتین نے ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی دی ہے

فتح جنگ: سردی کی شدت میں اضافہ،فتح جنگ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کم پریشر ،شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا کئی برسوں سے یہ مسلہ حل نہ ہو سکا گزشتہ سال بھی شہریوں نے احتجاجا سوئی گیس دفتر پر قبضہ کر لیا تھا عارضی طور پر بحال کیا گیا پریشر اب دوبارہ کم کردیا گیا سوئی گیس حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے فتح جنگ شہر کے مختلف علاقوں چاندنی چوک،محلہ چشتی آباد،محلہ مدنی مسجد ،گلی مکی مسجد ،محلہ پیر احمد شاہ ،اٹک روڈ نیو جنر ل بس سٹینڈ نیو کچہری اور دیگر آبادیوں میں سردی کی شدت کے ساتھ ہی سوئی گیس یا تو مکمل طور پر بند کر دی جاتی ہے یا پھر پریشر اتنا کم ہو جاتا ہے کہ کھانا پکانا محال ہو جاتا ہے شہریوں نے گزشتہ دسمبر میں تنگ آکر سوئی گیس دفتر پر قبضہ کر کے عملے کو یرغمال بنا لیا تھا احتجاج کے بعد کچھ دن تک سوئی گیس پریشر اور بندش عارضی طو ر پر ختم کر دی گئی لیکن اب پھر یہ سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے متاثرہ علاقوں کی خواتین نے ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی دی ہے اہل علاقہ نے سوئی گیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

گیس بندش کا یہ مسئلہ برسوں پرانا ہے ،جو ابھی تک حل نہ ہو سکا جس کے باعث گزشتہ سال بھی شہریوں نے احتجاجا سوئی گیس دفتر پر قبضہ کر لیا تھا عارضی طور پر بحال کیا گیا پریشر اب دوبارہ کم کردیا گیا سوئی گیس حکام نوٹس لیں ۔ورنہ شہری کوئی بھی بڑا احتجاج کرنے کیلئے تیار ہیں۔