Sun
17
May
2026

اٹک: کشف مائیکرو فنانس بنک میں ڈکیتی کی واردات پر مزاحمت پر فائرنگ، 2 افراد زخمی،اٹک شہر کے وسط میں واقع کشف بنک میں 2 مسلح افراد ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے۔
بنک کے ملازمین کی مزاحمت پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 2 بنک ملازم جی بلاک کا رہائشی 38 سالہ جاوید ولد ذوالفقار کو پاؤں پر
جبکہ بوٹا گاؤں کے رہائشی 36 سالہ مسعود ولد فضل عالم کو ٹانگ پر گولیاں لگیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔
