عوام کے مسائل بغیر کسی رشوت کے حل کرنا ہمارا مشن ہے، اشفاق خان

ہماری سیاست صاف ستھری سیاست ہے،تحریک انصاف کی حکومت میں انکے بنیادی کام انکی دہلیز پر حل ہونگے، کوارڈینیٹر ملک امین اسلم
حضرو :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ملک امین اسلم کے کوارڈینیٹر اشفاق خان نے کہا ہے کہ ہماری سیاست صاف ستھری سیاست ہے ،عوام کے مسائل بغیر کسی رشوت کے حل کرنا ہمارا مشن ہے ،تحریک انصاف کی حکومت میں انکے بنیادی کام انکی دہلیز پر حل ہونگے ،حلقہ عوام کی خوش نصیبی ہے کہ انہیں ملک امین اسلم جیسا مخلص رہنما ملا جنہوں نے ووٹ حاصل نہیں کئے پھر بھی حلقہ عوام کے سائل انکی پہلی ترجیحات میں شامل ہیں۔
گھڑ ریس کی منظوری سے چھچھ کی ثقافت زندہ ہوئی ہے گھڑ ریس کے شوقین حضرات بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جن کے اس شوق کی وجہ سے غریب لوگوں کے گھروں میں چولہے جلتے ہیں پرامن گھڑ ریسیں ہوں تو مزید بھی منظوریاں کروائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھڑ ریس کے اختتا م کے موقع پر شرکاء گھڑ ریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض گلزادہ عرف کالا خان نے انجام دیئے جبکہ ملک ثمر عباس ،یاسر بٹ ،شاہد بٹ،رضوان بٹ،زاہد زمان خان ،نزاکت خان ،احمد خان ،خالد جمیل خان ،سیف الرحمن کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان غورغشتی موجود تھے اشفاق خان نے کہا ہے غورغشتی میں بجلی ،سوئی گیس کی سہولیات فراہم کو بلا تفریق فراہم کی جا رہی ہیں تھانہ کچہری اور دیگر اداروں سے کرپشن کا خاتمہ یقینی بنا دیا گیا ہے انشاء اللہ مزید ترقیاتی منصوبے بھی جلد شروع کئے جائیں گے۔
