اٹک، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کا سبزی منڈی کا دورہ

اٹک، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کا سبزی منڈی کا دورہ

سبزی منڈی میں اشیائے ضروریہ کی نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کی،افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہے ، ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے سبزی منڈ ی کادورہ کیا اور وہاں اشیائے ضروریہ کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے بزدار حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ان کی وجہ سے تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کر لیا جائے گا۔ ضلع بھر کے تمام متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

 

علاوہ ازیں  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلعی انتظامیہ اٹک کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سبز یوں،پھلو ں،پولٹر ی اور اشیائے ضروریہ کی اصلی قیمتیں جاننے کے لیے قیمت پنجاب ایپ ڈاؤن لوڈ کر یں۔غلط قیمت وصول کر نے والوں یا پر ائس لسٹ نہ لگانے والوں کے خلاف شکایات 080002345 پر ارسال کر یں۔شکایات پر اگلے 24 گھنٹوں میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔