پنڈی گھیب، سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

پنڈی گھیب، سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

محلہ گلزار آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں کو سخت مشکلات کا سامنا، صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور اور مقامی انتظامیہ کی بھی عدم دلچسپی 

پنڈی گھیب (ڈیلی اٹک نیوز)صوبائی وزیرکرنل(ر) ملک محمد انور اور تحریک انصاف کی مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث پنڈی گھیب شہر کے بعض محلوں میں سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ تا حال حل نہ ہو سکا ، محلہ گلزار آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں ان کے گھروں کی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے خواتین ناشتہ اور رات کا کھانا تیار نہیں کر سکتیں۔ بچوں اور ملازمین کو بغیر ناشتہ کے سکولوں اور دفاتر میں جانا پڑتا ہے ۔

 

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور محکمہ کے ارباب اختیار سے فوری طور پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔