جے یو پی ضلع اٹک کا رفاقت علی حقانی کی زیر صدارت اجلاس

کنویننگ کمیٹی ایک ماہ کے اندر تمام صوبائی حلقوں کی کمیٹیاں بنائے گی جس کے بعد جمعیت علمائے پاکستان اٹک کے ضلعی الیکشن ہوں گے
اٹک(ڈیلی اٹک نیوز)جمعیت علمائے پاکستان ضلع اٹک کا اجلاس ڈویژنل جنرل سیکرٹری جے یو پی علامہ ابو طیب رفاقت علی حقانی کی صدارت میں مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ اٹک کینٹ میں منعقد ہوا جس میںصوبائی جنرل سیکرٹری جے یو پی پنجاب ڈاکٹر جاوید اختر نورانی،صوبائی سینئر نائب صدرطارق منیر بٹ ،مفتی محمد حسین راولپنڈی،نورالمصطفیٰ نورانی نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میںتلاوت و نعت کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے کنویننگ کمیٹی ضلع اٹک بنائی گئی جس کے چیئرمین ابو طیب رفاقت علی حقانی،رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن نورانی جبکہ حافظ مہر خان چشتی جنڈ،علامہ نیاز حسین اعوان، حاجی محمد شفیق آرائیں رکن کمیٹی منتخب ہوئے ،کمیٹی ایک ماہ کے
اندر تمام صوبائی حلقوں کی کمیٹیاں بنائے گی جس کے بعد جمعیت علمائے پاکستان اٹک کے ضلعی الیکشن ہوں گے، اس موقع پرجماعت کی تجدیدی رکن سازی بھی کی گئی، اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اور صاحبزادہ شاہ انس نورانی صدیقی وصاحبزادہ شاہ اویس نورانی صدیقی کی والدہ محترمہ کی بخشش اور مولانا محمد صدیق قادری پنڈی گھیب کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔
