حکومت بحرانوں سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے : ملک جمشید الطاف
جنڈ: ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 5اٹک ملک جمشید الطاف نے کہا ہے کہ حکومت بحرانوں سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا،،ایشین نیوز،، سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حکومتی مثبت پالیسیوں کی بدولت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہورہاہے عوام میں ڈس انفارمیشن پھیلانے والے عناصر ناکام ہوں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں باشعور عوام کو ایسے عناصر کوئی سروکار نہیں وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں جہاں صحت ،تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں ذاتی مفادات کی خاطر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہونگے انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صاد ق خان کی مخلصانہ قیادت میں عوام کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شبانہ روز کاوشیں کر رہی ہے اور اسکے ثمرات عوام تک پہنچ بھی رہے ہیں لیکن بعض عناصر کو ملکی خوشحالی برداشت نہیں ہو رہی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت بلند و بانگ دعووںکی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
