پولیس کی بچوں سے زیادتی کے تدارک کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم  

پولیس کی بچوں سے زیادتی کے تدارک کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم  

ڈی پی او اٹک کی ہدایات پر نماز جمعتہالمبارک کے اجتماعات میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ان مساجد میں اصلاحی خطابات دیئے

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز صاحبان کا بچوں سے زیادتی کے تدارک کی روک تھام کے سلسلہ میں نماز جمعتہالمبارک کے اجتماعات میں مختلف محلوں قائم مساجد میں بچوں سے زیادتی کے تدارک کے شعور کو اجاگر کرنے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ان مساجد میں اصلاحی خطابات دیتے ہوئے جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماعات میں ہر عمر کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ معاشرتی مسائل خصوصی طور پر بچوں پر جنسی تشدد کے تدارک کے حوالے سے والدین اور معاشرے کے کردار سے آگاہ کیا کہ ہم اپنے بچوں اور نوجوان نسل کو دینی اور دنیاوی تربیت پر خصوصی توجہ دے کراس ناسور کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

 

 اس موقع پر پولیس افسران نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے اور بچوں کے درمیان حائل کمیونیکیشن گیپ کو کم سے کم کرنے پر زور دیا تا کہ معاشرے میں موجود ایسے عناصر کی سرکوبی کی جاسکے پولیس افسران نے حاضرین اور عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرنا بحیثیت اچھے شہری ہم سب پر عائد ہو تی ہے تا کہ ان کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لا ئی جا سکے اور قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔