کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرئے،شاہد خاقان

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 70سال مکمل ہونے پراقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔ کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنا چاہئے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا اور تحریک آزادی کے بیس کیمپ آزاد کشمیر کی حکومت کو عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور وسائل فراہم کئے جائینگے۔قبل ازیں آزاد جموںو کشمیر کونسل کا اجلاس گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم پاکستان وچیئرمین آزاد جموںو کشمیر کونسل شاہد خاقان عباسی نے کی جبکہ اجلاس میں وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر بلحاظ عہدہ انچارج وزیر آزاد جموں وکشمیر کونسل اور آزاد جموںو کشمیر کے 6منتخب ممبران کے علاوہ وفاقی پارلیمنٹ/کابینہ سے نامزدممبران اور صدر آزاد جموںو کشمیر بلحاظ عہدہ وائس چیئرمین اور وزیراعظم آزاد جموںو کشمیر بلحاظ عہدہ بطور ممبر آزاد جموںو کشمیر کونسل شریک ہوئے۔اجلاس میں ممبر آزاد جموںو کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی کی جانب سے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کے حق میں قرارداد پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قرارداد کے متن کے مطابق کہا گیا کہ ازاد جموںو کشمیر کونسل کا یہ اجلاس پاکستان اور کشمیری عوام کے دِ لوں کے وزیراعظم قائد پاکستان جناب محمد نواز شریف کے بحیثیت چیئرمین ازاد جموںو کشمیر کونسل کی خدمات جلیلہ پر ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔قائد محترم جناب محمد نوا ز شریف نے اپنے موجودہ عرصۂ اقتدار میں مسئلہ کشمیر کو عالمی و قومی سطح پر نہایت مؤ ثر و مدلل انداز میں پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کی حق خوداردیت کی جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی سطح پر بہترین ترجمانی کی ہے اور ازاد جموںو کشمیر کی ترقی وخوشحالی اور اس خطہ کے عوام کو پاکستان کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے ہم پلہ لانے کیلئے ترقیاتی فنڈز میں خطیر اضافہ کیا۔ آزاد جموںو کشمیر کونسل کا ہر بجٹ اجلاس ازاد جموںو کشمیر میں منعقد کرنے کی منفرد مثال قائم کی ہے اور کم و بیش دو درجن کے قریب ازاد جموںو کشمیر کے دورے کیے جس سے ان کی کشمیر سے خصوصی محبت اور لگائو کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے کشمیریوں کو اپنے اس عظیم قائد پر فخر ہے۔سپریم کورٹ اف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے نا اہلی کے جس فیصلے کے تحت ان کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹایا ہے ائینی و قانونی ماہرین نے عوامی سطح پر اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے قائد محترم جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ ائین و قانون کی بالادستی، عدالتوں کے احترام، اداروں کے مابین خوشگوار تعلقات اور ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی کی پاسداری کی ہے عدلیہ کے احترام اور تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کا حق استعمال کرتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں کہ اس فیصلے سے عوام کے حق حکمرانی پر نہ صرف ضرب کاری لگی ہے بلکہ انصاف و قانون کی صدیوں سے قائم اعلیٰ روایات کے مغائر ائین پاکستان کی دفعہ10-کی منشاء کی نفی کا تاثر پیدا ہوا ہے۔ ہم قائد محترم جناب محمد نواز شریف کی فکری راہنمائی عوام کے حق حکمرانی کی بحالی ائین و قانونی کی بالادستی اور وسیع تر عوامی مفاد کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ازاد جموں وکشمیر کونسل کے منتخب اراکین پاکستان میں ائین و قانون کی بالادستی اور عوام کے حق حکمرانی کی بحالی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ازاد جموںو کشمیر کونسل کا یہ اجلاس قائد پاکستان جناب محمد نواز شریف کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی جانب سے قانون سازی کے نتیجے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جنرل کونسل کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مسلسل چوتھی بار بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر ہدیہ تبریک و تحسین پیش کرتے ہوئے قائد محترم کی ولولہ انگیز قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔
