علم کا حصول بھی ہر بچے کا بنیادی حق ہے، پروفیسر مطیع اللہ ملک

پنجاب کالج جنڈ میں غریب ،نادار اور یتیم بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کی تر غیبی تقریب سے خطاب
جنڈ (ظفر اقبال سے) بچوں کو فرشتوں سے تعییر کیا گیا ہے چاہے وہ کسی امیرکا بچہ ہو یا غریب کا ، علم کا حصول بھی ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ ہمارے معاشرے کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ بہت سارے ایسے بچے جو علم حاصل کرکے ملک اورمعاشرے میں اپنا مثبت اوربھر پورکردارادا سکتے ہیں مگرغربت اور والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانے کی وجہ سے علم کی دولت سے محروم رہتے ہو ئے بجائے مفید شہری بننے کے معاشرے کے لئے بوجھ بن جاتے ہیں ، بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ بھی اس سلسلے میں وہ ذمہ داریاں نہیں نبھاپاتا جو نبھا نی چائیے ، اگر ہرصاحب حیثیت ایک ایسے بچے کی علمی ذمہ داری اٹھا لے تو کوئی بھی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رہے ان خیالات کا اظہارپرنسپل پنجاب کالج جنڈ پروفیسر مطیع اللہ ملک نے پنجاب کالج جنڈ میں غریب ،نادار اور یتیم بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کی تر غیبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرصدر اپسما جنڈ شاہدپریشوال، پروفیسر محمد اقبال ، کالجز سے پروفیسرز و دیگر نے شرکت کی ۔
پروفسیر محمد اقبال نے خطاب کرتے ہو ئے اسیے والدین سے استدعا کی کہ کسی بھی موقع پر اپنے بچوں کو سکول سے نہیں اٹھا نا جب بھی کوئی ایسا موقع آئے تو پنجاب کالج جنڈ سے ایک مرتبہ ضرور رابطہ کرنا ، اس موقع پر برائے ترغیب بچوں میں یونیفارم و دیگرتحائف بھی تقسیم کئے گئے ، جب کہ ایسے بچوں کو علم کی دولت سے مالا مال کرنے کے لئے باقاعدہ عملی مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، یادرہے کہ اس سے پہلے بھی بہت سارے ایسے بچے مذکورہ کالج میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔
