Sat
18
Apr
2026
ملوٹ بیس بگلہ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) انتظامیہ ویمن یونیورسسٹی باغ ڈپٹی کمیشنر باغ سے بیس بگلہ تک یونیورسٹی گاڑی چلائیں۔ اگر باغ سے ارجہ سے ڈھلی سدھن گلی بس چلائی گی ہیں تو باغ سے ملوٹ بیس بگلہ تک بھی بس چلائی جائے چونکہ بیس بگلہ رنگلہ چناٹ پس جھولا ، جھڑ غنی آباد اور ملوٹ گلہ ملوٹ سارمنڈل پیل سے بھی طالبات باغ ویمن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں عوام علاقہ کا مطالبہ ہے کہ ان علاقوں کے لیے بھی بس سروس مہیا کی جائے تاکہ غریب آدمی بھی بچی کو تعلیم دے سکے لوگوں کا کہنا ہے باغ سے بیس بگلہ عام گاڑی پر کرایہ ٨٠ روپے وصول کیا جاتا ہے جو ہر طالبہ کرایہ دینے کی صلاحیت نہیں رکھتی اس لیے ان علاقوں کے لیے بھی فوری طور پر بس چلائی جائیں تا کہ غریب اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔
