اٹک: پہلا نصیر خان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ غورغشتی کے ذوالفقار اور عامر نے جیت لیا 

اٹک :پہلا نصیر خان ٹورنامنٹ غورغشتی کے ذولفقار اور عامر نے جیت لیا ،فائنل میچ بلدیہ حضرو کے بیڈ منٹن ہال میں کھیلا گیا جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،فائنل میچ غورغشتی کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،دبئی کر کٹ ٹیم کے سابقہ آل راو¿نڈر کھلاڑی معروف سپورٹس مین نصیر خان آف شینکہ نے بیڈ منٹن کے فروغ کیلئے اپنی ذاتی جیب سے خرچ کر کے پہلا نصیر خان ٹورنامنٹ منعقد کروایا ،فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک ومنہاج القرآن انٹر نیشنل عمان کے اہم رہنما جی ایم قادری ، نثار علی خان ، نواز خان ،ہاکی کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی وگولڈ میڈلسٹ اجمل خان اور حافظ محمد حفیظ میر تھے ،جی ایم قادری ،اجمل خان ،نواز خان اور حفیظ میر نے اس موقع پر نصیر خان کی علاقہ حضرو میں سپورٹس کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نصیر خان جیسے نوجوان بہترین معاشرے کے عکاس ہیں ،ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نصیر خان نے فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرو میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے یہاں سے کرکٹ ،بیڈ منٹن ،ہاکی ،ریسلنگ ،کبڈی اور دیگر کھیلوں کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے ملکی وقومی سطح پر اپنے علاقہ کا نام روشن کیا انشائ اللہ حضرو کے نوجوانوں کیلئے شینکہ میں بیڈ منٹن ہال کی تعمیر جلد مکمل کر لیں گے آخر میں نصیر خان کی جانب سے مہمانوں نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں ،ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اہلیان علاقہ بالخصوص اہلیان شینکہ واہلیان غورغشتی نے نصیر خان کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے صدر تیمور خان ،ملک ولید عرفان ،ایجوکیشن منسٹر کے بھتیجے سعود حسن اور فرجاد جاوید بھی موجود تھے۔