میڈیا معاشرے کی تر قی میں اہم کردار ادا کر تا ہے،علی عنان قمر

ضلع بھر میں عوامی مسائل حل کر نے کے لیے کھلی کچہر یاں بھی لگائی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر اٹک کی حسن ابدال
حسن ابدال ( ڈیلی اٹک نیوز ویب)ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرنے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے کی تر قی میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار بلدیہ حسن ابدال میں صحافی حضرات کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں یکم جنوری سے کلین اینڈ گر ین مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کو عوام الناس میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔اس کے ساتھ 15فروری سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا جائے گااور اس سال ضلع بھر میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے اور ان کی دیکھ بھال کا انتظام بھی کیا جائے گا۔تجاوزات کے خلاف آپر یشن بھی جاری ہے۔ضلع بھر میں عوامی مسائل حل کر نے کے لیے کھلی کچہر یاں بھی لگائی جارہی ہیں اور تمام اہم اقدامات میں میڈ یا کا کر دار انتہائی اہم ہے۔
مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حسن ابدال میں بہت جلد اتائیت کے خلاف آپر یشن شر وع کیا جائے گا۔اس ضمن میں اٹک میں 221 چھاپے مارے گئے اور اتائیوں کو گر فتار کیا گیا۔حسن ابدال میں مذبحہ خانہ بھی قائم کیا جائے گا۔ریسکیو1122 بھی جلد کام شر وع کر دے گی۔ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر میڈیا سے اپیل کی کہ وہ تمام اہم معاملات میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
