آٹھمقام، 3ماہ قبل اغوا ہونیوالی خاتون بازیاب، ملزم گرفتار
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ) تین ماہ قبل وادی نیلم سے اغواء ہونے والی خاتون سمیرا فاروق بارہ کہو راولپنڈی سے بازیاب ، ایک اغواء کار گرفتار۔ پولیس نے ریمانڈ کے لئے مغویہ اور ملزمان کوعدالت میں پیش کر دیا۔ مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع۔ عوام علاقہ کا سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلم چوہدری محمدامین، ڈی ایس پی نیلم سلیم خان درانی کی ہدایات پر تھانہ پولیس لوات کے ایس ایچ او ممتاز خان نے شبانہ روز کاوشوں نے تین ماہ قبل نیلم سے اغواء ہونے والی خاتون سمیرا فاروق سکنہ دوسٹ تحصیل شاردہ کو بارہ کہو راولپنڈی سے بازیاب کر لیا ہے۔ پولیس نے ایک اغواء کار محمد عمیر ولد صابر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ مغویہ اور ملزم کو نیلم منتقل کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سے قبل دو غواء کاروں راشد میر، اور راناخاور کو پہلے ست گرفتار کیا ہوا ہے۔ پولیس نے مغویہ اور ملزم کو مزید تفتیش کے لئے ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کو تھانہ پولیس لوات منتقل کر دیا گیا ہے۔ عوام علاقہ نے فرض شناس بہادر آفیسر ایس ایس پی محمد امین چوہدری،ڈی ایس پی سلیم خان درانی، ایس ایچ او ممتاز خان اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
