Thu
23
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق حضرو کے نواحی علاقے رومیا میں 4افراد پانی کیلئے ایک گھر میں بورنگ کر رہے تھے کہ اچانک لوہے کی اشیاء بجلی کی تاروں سے جا ٹکرائی کرنٹ لگنے کی وجہ سے گل زادہ اور عنایت اللہ ساکن سوات موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ مینا خان شیں باغ اور محمد علی سوجھنڈا باٹا شدید زخمی ہو گئے ہلاک ہونیوالے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرے واقعہ میں چھچھ انٹرچینج کے قریب نامعلوم گاڑی نے گوہر الرحمن آف نرتوپہ کے 70سالہ بزرگ شخص کو ٹکر مار دی جو موٹر سائیکل پر جا رہا تھا بزرگ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہا ر گیا ۔
