Fri
17
Apr
2026

کروشیا میں فٹبال میچ کے دوران دوسرے پلیئر کی جانب سے لگائی گئی ہٹ سینے پر لگنے سے فٹبالر چل بسا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلوونیجا کلب کے خلاف میچ میں مارسونیا کلب کے برونو بوبان کو میدان میں آئے 15 منٹ ہی ہوئے تھے کہ ایک پلیئر کی قریب سے لگائی گئی زور دار کک ان کے سینے پر لگی، اس کے بعد کھیل جاری رہا تاہم کچھ دیر بعد ہی 25 سالہ برونو گھنٹوں کے بل زمین پر بیٹھے اور بے ہوش ہو کر گر گئے۔
دونوں ٹیموں کے پلیئرزاورریفری ان کی مدد کو دوڑے، ایمبولنس بھی فوری طور پر لائی گئی، میڈیکل اسٹاف نے تقریباً 40 منٹ تک ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ جان برونو کروشین تھرڈ ڈویژن فٹبال چیمپئن شپ کے ٹاپ اسکورر تھے، ٹیم کے پلیئرز اور آفیشلز نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
